Turkey will continue to provide clean environment to Turkey and the whole world : says Erdogan

انقرہ:(اے یو ایس)صدر رجب طیب اردوغان کا کہنا ہے کہ ترکی اور دنیا کو کہیں زیادہ صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے لیے ہم اپنی کوششوں کو جاری رکھیں گے۔جناب اردوغان نے ماحولیات کے عالمی دن کی مناسبت سے ایک پیغام جاری کیا۔

اپنے پیغام میں ” ماحولیاتی تحفظ کے تمام افراد، تمام ممالک اور پوری انسانیت کا مشترکہ معاملہ ہونے کا ذکر کرنے والے صدر اردوغان نے یا د دہانی کرائی کہ ترکی نے قدرت کے تحفظ کے لیے قائدانہ کردار سنبھال رکھا ہے۔ترک صدر کا کہنا تھا کہ “ماحول کا تحفظ تمام افراد ، تمام ممالک اور پوری انسانیت کے لئے ایک مشترکہ مسئلہ ہے”، لہذا ماحول پسند اور رائے پر مبنی اس فہم کے ساتھ کام کرنا ضروری ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ہم ماحولیات دوست مؤقف کے ساتھ قدرتی سرمائے کے تحفظ، منصوبہ بندی کے تحت شہری آباد کاری، شجر کاری مہموں اور ماحولیاتی آلودگی کا سد باب کرنے کے منصوبوں کو بڑی اہمیت دیتے ہیں۔