Great-granddaughter of Mahatma Gandhi sentenced to 7 years in jail in South Africa

ڈربن: جنوبی افریقہ کی ایک عدالت نے مہاتما گاندھی کی پڑپوتی کو فریب دہی اور چھ کروڑ رینڈ کی جعلسازی کے کیس میں جرم ثابت ہوجانے کے بعد سات سال قید کی سزا سنائی ہے۔ گاندھی جی کی پڑ پوتی آشیش لتا رام گوبن کو عدالت سے سزا سنائے جانے کے بعد ڈربن کی ایک جیل بھیج دیا گیا۔

رینڈ جنوبی افریقہ کی کرنسی ہے اور انڈین روپے میں اس مبینہ دھوکہ دہی کی کل رقم تقریباً 32 لاکھ 50 ہزار روپے تک ہے۔ 56 سالہ آشیش لتا کو ڈربن کی ایک عدالت نے پیر کے روز سزا سنائی۔

آشیش لتا پر معروف صنعتکار ایس آر مہاراج کو، جو افریقہ میں چمڑے کی درآمد و خرید و فروخت کا کام کرنے والی ایک کمپنی نیو افریقہ الائنس کے ڈائرکٹر ہیں، دھوکہ دینے کا الزام ہے ،ایس آر مہاراج نے مبینہ طور پر انھیں انڈیا سے ایک کھیپ درآمد کرنے اور کسٹم ڈیوٹی کو کلیئر کرنے کے لیے 62 لاکھ رینڈ دیے۔

تاہم اصل میں اتنی کسٹم ڈیوٹی تھی ہی نہیں۔ لتا سے یہ وعدہ بھی کیا گیا تھا کہ ان کو منافع کا حصہ دیا جائے گا۔لتا مہاتما گاندھی کی پوتی ایلا گاندھی کی، جو ملک کی معروف حقوق انسانی کارکن ہیں، بیٹی ہیں ۔ رام گوبن جنوبی افریقہ میں این جی او انٹرنیشنل سینٹر فار نان وائلنس کی منیجنگ ڈائریکٹر ہیں۔