African woman gives birth to 10 babies at once

ڈربن:(اے یو ایس)آپ نے اپنے آس پاس جڑواں بچے ہونے خبریں تو خوب سنی ہوں گی۔ کئی بار کسی خاتون کو تین بچے ایک ساتھ ہونے کی خبریں بھی سامنے آجاتی ہیں لیکن کیا آپ نے کبھی یہ سنا ہے کہ کسی خاتون نے ایک ساتھ دس بچوں کو جنم دیا ہو۔ ساؤتھ افریقہ میں ایسا ہی ایک حیران کرنے والا معاملہ سامنے آیا ہے۔ یہ اپنے آپ میں ایک عالمی ریکارڈ ہے۔

گوسیامی دمارا سٹھول نام کی خاتون نے ایک ساتھ 10 بچوں کو جنم دیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق 37 سال کی گوسیامی دھمارا سیٹھول نے ایک ساتھ سات لڑکوں اور تین لڑکیوں کو جنم دیا ہے۔ حمل کے دوران ڈاکٹروں نے کہا تھا کہ انہیں چھ بچے ہو سکتے ہیں لیکن جب سات ون کو گوسیامی کا آپریشن کیا گیا تو انہیں ایک ساتھ دس بچے ہوئے۔

گوسیامی بتاتی ہیں کہ ان کے شوہر کو امید تھی انہیں آٹھ بچے ہو سکتے ہیں۔ اپنے سبھی بچوں کو صحت مند دیکھ کر کنبے کے سبھی لوگ کافی خوش ہیں۔گوسیامی نے بتایا کہ حمل کے دوران جب ڈاکٹروں کو لگا کی ان کے پیٹ میں 6 بچے ہیں تو انہوں نے گوسیامی کو کافی احتیاط برتنے کو کہا تھا۔ ڈاکٹر جانتے تھے کہ تھوڑی سی بھی لاپرواہی سبھی بچوں کیلئے خطرناک ثابت ہو سکتی ہے۔

ایک وقت ایسا بھی آیا تھا جب گوسیامی کافی بیمار ہو گئی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ حمل کے دوران وہ شدید درد جھیل رہی تھیں لیکن ان کے دماغ میں صرف ایک ہی بات تھی کہ ان کے بچے صحت مند ہوں۔