Israel forces kill Palestinian teen at occupied West Bank protest

یروشلم:(اے یو ایس)مقبوضہ مغربی کنارے کے فلسطینی علاقے میں اسرائیلی اسپیشل فورسز کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں تین فلسطینی مارے گئے۔

اسرائیلی سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ یہ واقعہ جمعرات کے روز پیش آیا اور مرنے والوں میں سے ایک عسکریت پسند تنظیم جہاد اسلامی کا رکن تھا اور باقی دو فلسطینی سکیورٹی اہلکار۔ بتایا گیا ہے کہ مقبوضہ علاقے کے شہر جنین میں یہ چھاپہ اس مشتبہ فلسطینیوں کی گرفتاری کے لیے مارا گیا تھا، جنہوں نے حال ہی میں اسرائیلی دستوں پر حملے کیے تھے۔

فلسطینی خود مختار انتظامیہ کے مطابق فلسطینی سکیورٹی فورسز کے دونوں افسران ممکنہ طور پر غلط فہمی میں مارے گئے۔

فلسطینی ریڈ کریسنیٹ نے جمعہ کے روز بتایا کہ نابلس کے جنوب میں بیتا کے قریب، جہاں ہزاروں فلسطینی اپنی سرزمین پر غیر قانونی طور یہودی آبادی کی توسیع کے خلاف مظاہرہ کر رہے تھے، اسرائیلی فوجیوں کے ساتھ جھڑپ میں15سالہ محمد سعید حمائل مارا گیا۔