Joe Biden and first lady enjoy tea with Queen Elizabeth

لندن:(اے یو ایس)امریکی صدر جو بائیڈن اور ان کی اہلیہ جل نے اتوار کے روز برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں ہونے والے جی سیون اجلاس کے بعد ونڈسرشاہی محل میں ملکہ الزبتھ کی چائے کی دعوت میں شرکت کی۔جہاں ان کا پر تپاک استقبال کیا گیا۔

برطانیہ کی 95 سالہ ملکہ نے ،جو زرق برق لباس میں ملبوس تھیں ، بائیڈن اور ان کی اہلیہ کو شاہی خاندان کی ایک ہزار سالہ پرانی رہائش گاہ پر مدعو کیا۔ کورونا وبا کے دنوں میں ملکہ نے اپنا زیادہ تر وقت یہیںگذارا۔ امریکی صدر جوبائیڈن کا اقتدار سنبھالنے کے بعد برطانیہ کا پہلا دورہ ہے۔

امریکی صدر کو گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا اور امریکی قومی ترانہ بھی بجایا گیا۔جوبائیڈن کے ونڈسر محل پہنچنے کے ساتھ ہی ان کے استقبال کی رسومات ادا کی گئیں ۔ برطانیہ کے دورے کے دوران ملکہ بائیڈن اور ان کی اہلیہ سے پہلے بھی مل چکی ہیں۔

جمعہ کی شام انگلینڈ کے جنوب مغربی کنارے پر واقع کارن وال میں گروپ آف سیون کے رہ نماو¿ں اور ان کی بیگمات سے ملکہ نے ملاقات کی تھی۔جمعرات کو برطانیہ پہنچنے کے بعد بائیڈن نے کہا تھا کہ ہم ملکہ سے ملاقات کے منتظر ہیں ۔