US, Gulf states and international organizations denounce Houthi attack on Saudi school

صنعا:(اے یو ایس)دنیا کے مختلف ممالک بشمول امریکہ، سعودی عرب ومتحدہ عرب امارات نے سعود علاقہ اسیر میں ایک اسکول کو نشانہ بنا کر کیے گئے ایران نواز حوثیوں کے ڈرون حملہ کی مذمت کی۔دھماکہ خیز مواد سے بھرا یہ ڈرون ایک اسکول کے احاطہ میں آکر گرا لیکن خوش قسمتی سے اس سے کوئی جانی اتلاف نہیں ہوا۔واضح ہو کہ اتوار کے روز یمن سے ایران کے حمایت یافتہ حوثی شیعہ باغیوں نے سعودی عرب کے جنوبی ریجن عسیر میں ایک اسکول پر ڈرون حملہ کیا تھا۔

سعودی عرب کے محکمہ شہری دفاع نے اتوار کو ایک بیان میں کہا ہے کہ ڈرون اسکول کی عمارت میں گرا ہے اور اس سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔حوثی ملیشیا نے حالیہ مہینوں کے دوران میں یمن کے شمالی علاقوں سے سعودی عرب کے جنوبی شہروں کی جانب متعدد ڈرون اور میزائل داغے ہیں۔سعودی عرب کی قیادت میں عرب اتحاد ان ڈرون حملوں سے شہریوں اور شہری ڈھانچے کو بچانے کے لیے تمام ضروری اقدامات کررہا ہے۔

عرب اتحاد کا کہنا ہے کہ”دہشت گرد حوثی ملیشیا اور اس کے پس پشت قوتوں نے شہریوں اور شہری اہداف کو نشانہ بنانے کے لیے جرائم کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔ دہشت گردی کی یہ کوششیں بین الاقوامی انسانی قانون کی صریح خلاف ورزی اور انسانی اقدار کے صریحاً منافی ہیں۔“