China rejects NATO claims of 'systemic challenges

بیجنگ:(اے یو ایس)بیجنگ حکومت نے مغربی دفاعی اتحاد ناٹوپر الزام عائد کر دیا ہے کہ وہ چین کو خطرہ قرار دیتے ہوئے اس کے ساتھ ’تنازعہ کھڑا‘ کرنا چاہتا ہے۔ ساتھ ہی منگل کے دن چین نے اس عہد کا اظہار بھی کیا ہے کہ وہ اپنے مغربی اتحادیوں کے ساتھ مل کر ’ا±س منظم چیلنجز‘ کا مقابلہ کرے گا، جو ناٹوکی پالیسیوں کے نتیجے میں پیدا ہو رہا ہے۔

پیر کے دن مغربی دفاعی اتحاد نیٹو کے رہنما ڑینس اسٹولٹن برگ نے کہا تھا کہ چین کی طرف سے جوہری ہتھیاروں کی تیاری کے ساتھ ساتھ خلائی اور سائبر جنگی صلاحیتوں میں اضافہ عالمی امن کے لیے خطرہ بنتا جا رہا ہے۔ تاہم چین نے ان الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ناٹوکو عقلیت پسندی سے کام لینا چاہیے۔