House fire kills 6 in central Vietnam

ہنوئی:(اے یو ایس)ویت نام میں ایک تین منزلہ عمارت میں آگ لگنے سے 6 افراد جل کر ہلاک ہو گئے۔ پولیس نے بتایا ہے کہ منگل کے روز ہوئی اس آتشزدگی میں ہلاک ہونے والوں میں ایک حاملہ خاتون اور دو بچے بھی شامل ہیں۔

یہ حادثہ گزشتہ رات ناگھے این صوبہ کے شہر وینہہ میں اس وقت رونما ہوا، جب لوگ سو رہے تھے۔ بتایا گیا ہے کہ فائر فائٹرز جلد ہی وقوعہ پر پہنچ گئے اور انہیں آگ پر قابو پانے میں دو گھنٹے لگے۔ ابھی تک معلوم نہیں ہو سکا کہ آتشزدگی کی وجہ کیا بنی۔