Pakistan will ‘absolutely not’ allow bases to US for action in Afghanistan: PM Imran

اسلام آباد: (اے یو ایس )پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے افغانستان میں فوجی کارروائی کے لیے امریکا کو ملک میں اڈے دینے سے صاف انکار کر دیا۔امریکی ٹی وی ”ایچ بی او“ کے پروگرام ایکسیوز کے اینکر جوناتھن سوان کو انٹرویو میں عمران خان نے یہ بات کہی۔

اینکر نے پوچھا کیا آپ امریکی حکومت کو اس بات کی اجازت دیں گے کہ وہ سی آئی اے کے ذریعے پاکستان سے سرحد پار القاعدہ، داعش اور طالبان کے خلاف انسداد دہشت گردی کارروائیاں کرے۔اس سوال کے جواب میں وزیر اعظم عمران خان نے صاف انکار کرتے ہوئے کہا کہ ”بالکل نہیں، کسی صورت نہیں، ہم امریکا کو پاکستانی سرزمین سے افغانستان میں کسی بھی طرح کی کارروائی کے لیے کوئی اڈہ نہیں دیں گے۔“

سوشل میڈیا کی ایکسیوز ویب سائٹ پر وزیر اعظم عمران خان کا امریکی اینکر کو یہ دو ٹوک جواب وائرل ہو گیا ہے۔ وزیر اعظم عمران خان اس یکسر انکار پر ”کہ ہرگز نہیں“ پر انٹرویو لینے والا ششدر رہ گیا اور اس نے عمان خان کے الفاظ کی توثیق کے لیے ان سے پوچھا ”واقعی“۔؟جس پر عمران خان نے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔