Cyclone Claudette kills 13 in United States

واشنگٹن : سرکاری ذرائع کے مطابق امریکہ کے جنوب مشرقی علاقوں میں سمندری طوفان ‘کلاڈیٹ’ کے نتیجے میں تیز ہواؤں اور بگولوں کے باعث مختلف حادثات میں9 بچوں سمیت 14 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

ان علاقوں میں تباہی مچانے کے بعد طوفان اب شمالی اور جنوبی کیرولائنا ریاستوں کی جانب بڑھ رہا ہے۔طوفانی ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارش کے باعث کئی علاقوں میں نظامِ زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا جب کہ ریاست الاباما کے بعض علاقوں میں مکانات بھی تباہ ہوئے ہیں۔

خبر رساں ادارے ‘ایسوسی ایٹڈ پریس’ کے مطابق ہفتے کو ریاست الاباما کے شہر منٹگمری میں طوفان اور تیز ہواو¿ں کے باعث کئی گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں۔حادثے میں لاوارث بچوں کو لے جانے والی ایک وین میں آگ لگ گئی جس میں9 بچے ہلاک ہو گئے۔

ہلاک ہونے والے بچوں کی عمریں چار سے 17 برس کے درمیان بتائی جا رہی ہیں۔حکام کا کہنا ہے کہ حادثے میں خاتون وین ڈرائیور کو بچا لیا گیا ہے البتہ ہلاک ہونے والے بچوں میں خاتون کے اپنے دو بچے اور ایک چار سالہ بچے کا 29سالہ باپ بھی شامل ہیں۔حادثے کے باعث ایک اور گاڑی میں سوار باپ اور بیٹی ہلاک ہو گئے ہیں ۔