Five Civilians Killed, 20 Wounded in Kandahar Blast

کابل: افغانستان کے جنوب میں واقع قندھار صوبہ میں ایک زبردست بم دھماکے میں کم از کم25افراد ہلاک و زخمی ہو گئے۔

یہاں موصول اطلاع کے مطابق یہ دھماکہ قندھار کے مائی ونڈ میں کابل قندھار شاہراہ پر اس وقت ہوا جب ایک مسافر گاڑی سڑک کے کنارے بچھائی گئی ایک بارودی سرنگ کی زد میں آکر دھماکے سے اڑ گئی۔ اس واردات میں5 افراد ہلاک و 20 دیگر زخمی ہوئے ہیں۔ زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

محکمہ صحت کے عہدیداروں نے واردات میں ہلاک و زخمیوںکی تعداد کی توثیق کر دی ہے۔ابھی تک کسی گروپ نے اس دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔یہ واردات ایسے وقت میں ہوئی ہے جب کئی جھڑپوں کے بعد مائی ونڈ پر طالبان کا قبضہ ہو گیا۔