نئی دہلی: وزیراعظم نریندر مودی نے کل اولمپک ڈے کے موقع پر ملک کی جانب سے ٹوکیو اولمپک مقابلوں میں حصہ لینے والے کھلاڑیوں سے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
گذشتہ روز ایک ٹویٹ پیغام میں وزیر اعظم نے کہا ”آج اولمپک ڈے کے موقع پر میں ان تمام لوگوں کی ستائش کرتا ہوں جنہوں نے گزشتہ برسوں کے دوران اولمپکس میں ہندوستان کی نمائندگی کی۔ ہمارے ملک کو کھیلوں میں ان کی شراکت اور دوسرے کھلاڑیوں کو متاثر کرنے کی ان کی کوششوں پر فخر ہے۔
مودی نے 23جولائی سے جاپان کے دارالخلافہ ٹوکیو میں شروع ہونے والے اولمپک کھیلوں میں شرکت کرنے والے ہندوستانی جتھے کو نیک خواہشات پیش کیں اور اس کا خاص طور پر ذکر کیا کہ یہ جتھا ملک کے بہترین کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔مودی نے مزید کہا کہ اس موقع پر میں ان تمام کھلاڑیوں کی ستائش کرتا ہوں جو برسوں سے مختلف اولمپک کھیلوں میں ملک کی نمائندگی کرتے رہے۔
واضح ہو کہ بین الاقوامی اولمپک ڈے کھیل اور صحت کے لیے منایا جاتا ہے۔ اس روز 1894میں انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی تشکیل دی گئی تھی۔ اس لیے یہ دن یوم تاسیس کے طور پر دنیا بھر میں منایا جاتا ہے۔
