Australia, Israel impose new curbs as Delta threatens

واشنگٹن: مختلف خبر رساں ایجنسیوں کے مطابق آسٹریلیا اور اسرائیل نے، جو کوویڈ 19 کو ‘روکنے’ میں بڑے پیمانے پر کامیاب ہوچکے ہیں ، نئے وائرس ڈیلتا ویرینٹ کے خطرے سے نمٹنے کے لیے نئی کورونا بندشیں لگا دیں ان نئی کوویڈ19-پابندیوں کا نفاذ جمعہ سے ہی کر دیا گیا ہے۔

دونوں ممالک کے ساتھ ساتھ افریقہ میں بھی ڈیلٹا کی مختلف شکلوں کے معاملات میں اضافے کے ساتھ تیسری لہر کے امکان کے سبب ان نئی پابندیوں کے نفاذ کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ آسٹریلیائی شہر سڈنی میں نافذ لاک ڈاؤن یہاں کے لوگوں کے لئے ایک بہت بڑا دھچکا ہے ، جو پچھلے کچھ مہینوں سے کیسز میں کمی کے ریکارڈ کے ساتھ معمول کی طرف بڑھ رہا ہے۔

دوسری جانب اسرائیل نے بھی انڈور کے اندر ماسک پہننا لازمی قرار دے دیا ہے۔ وہاں دو ہفتے پہلے ماسک پہننے سے آزادی دی گئی تھی۔اگرچہ ٹیکہ کاری مہم سے بیشتر ممالک ، خاص طور پر دولتمند ممالک میں کورونا وائرس کا زور ٹوٹنے لگا تھا لیکن ڈیلٹا ویرینٹ جس نے پہلی بار ہندوستان میں سر ابھارا نئے وائرس کا خطرہ لے کر آیا اور اس وائرس کو جس نے عالمی سطح پر 3.9ملین لوگوں کو لقمہ اجل بنایا ہے ایک نیا روپ دے دیا۔