Germany knife attacker kills three women

برلن: جرمنی کے شہر ووزبرگ میں ایک خنجر بردار حملہ آ ورنے وورزبرگ میں چھرا گھونپ کر تین افراد کا ہلاک کر دیا ۔تینوں ہلاک شدگان خواتین ہیں۔ پولیس نے حملہ آور کو گرفتار کرلیا ہے۔جرمنی کی پولیس کا کہنا ہے کہ جمعہ کے روز جنوبی شہر ووزبرگ میں چاقو کے حملے میں زخمی ہونے والوں میں پانچ خواتین اور ایک بچہ شامل ہیں ۔

پولیس نے بتایا کہ حملہ آو ر کو پولس اہلکاروں نے فائرنگ کرکے زخمی کرکے گرفتار کرلیا گیا۔پولیس ترجمان کرسٹن کونک نے بتایا کہ شہر کے باربروسا چوک پر چاقو کے حملے کے بارے میں معلومات تقریبا ً 5 بجے موصول ہوئی۔ اس کے بعد عہدیداروں کو الرٹ کردیا گیا۔ پولس نے خیال ظاہر کیا کہ شاید یہ کوئی نفسیاتی مریض ہے اور شدت پسند مسلمان ہے۔

ایک ٹویٹ میں پولیس نے کہا کہ فی الحال لوگوں کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔سنیچر کے روز اسے ایک عدالت میں پیش کیا گیا جہاں اس پر تین قتل کے اور چھ اقدام قتل اور جسموں کو شدید زخمی کرنے کے الزامات عائد کیے گئے ۔پولس کے مطابق حملہ آور نے ایک اسٹور میں گھس کر چھرا نکالا اور پہلے سیلزوومین اور پھر وہاں خریداری کر رہی دو خواتین کو ہلاک کر دیا۔اس کے بعد اس نے دیگر خواتین کو نشانہ بنانا شروع کر دیا اور پانچ عورتوں اور ایک بچے کو زخمی کر دیا۔