Two including a police officer killed in Ghazni and Nangarhar blasts

کابل: افغانستان کے مشرقی صوبہ ننگر ہار اور غزنیصوبہ میں دو مختلف دہشت گرداانہ وارداتوں میں ایک پولس افسر سمیت دو افراد ہلاک اور سات دیگر زخمی ہو گئے ۔تازہ ترین واردات میں جو دوشنبہ کو صبح انجام دی گئی ،ایک دھماکہ میں ایک شہری ہلاک اور چار زخمی ہو گئے۔ زخمیوں میں دو خواتین شامل ہیں۔

صوبائی گورنر کے ایک ترجمان عطاءاللہ خوگیانی کے توسط سے موصول تفصیلات کے مطابق ننگر ہار کے دارالخلافہ جلال آباد کے پی ڈی 5میں ایک آٹو رکشا سڑک کنارے بچھائی گئی بارودی سرنگ سے ٹکرا گیا جس سے زبردست دھماکہ ہوا اور آٹو رکشا ڈرائیور ہلاک اور دو خواتین اور ایک بچہ سمیت چار افراد زخمی ہو گئے۔

انہون نے مزید بتایا کہ زخمیوں کو ایک قریبی اسپتال پہنچایا گیا۔ فوری طور پر اس دھماکہ کی کسی دہشت گرد گروپ نے ذمہ داری اپنے سر نہیں لی ۔قبل ا زیں اتوار کی شام میں غزنی صوبہ کے غزنی شہر میں سڑک کنارے نصب ایک بارودی سرنگ پھٹنے سے غزنی کا ایک پولس افسر یونس رمضانی ہلاک اور تین دیگر زخمی ہو گئے۔

یہ دھماکہ اس وقت غزنی شہر کے پی ڈی 6میں اس وقت ہوا جب رمضانی کی گاڑی اس علاقہ سے گذرتے ہوئے سڑک کے کانرے بچھائی گئی بارودی سرنگ کی زد میں آ گئی۔فی الحال مقامی عہدیداروں نے اس پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے نیز کسی گروپ نے بھی اس کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔