Switzerland and 7 EU countries approved covishield vaccine

نئی دہلی: رخصت منانے ، سیاحت کے ذوق و شوق کی تکمیل کرنے کی خواہش رکھنے والے اور اپنے عزیزوں سے ملقاقات کے لیے یورپ جانے کے خاہشمندوں کی راہ میں حائل ایک بڑی رکاوٹ اس وقت دور ہو گئی جب سوئزر لینڈ اور یورپی یونین کے سات ممالک نے ہندستان کی کوی شیلڈ ویکسین کو شرف قبولیت بخش دیا۔

یہاں موصول اطلاع کے مطابق سوئٹزرلینڈ نے سات یورپی یونین ممالک آسٹریا ، جرمنی سلووینیا ، یونان، آئس لینڈ ،آئرلینڈ اور اسپین کے ساتھ مل کر ہندوستان کی کووی شیلڈ ویکیسن کو تسلیم کر لیا ہے۔

چونکہ عالمی وبا کے پھیلاؤ کے پیش نظر اس وقت کسی بھی ملک کے سفر کے لئے ویکسین پاسپورٹ لازمی کر دیا گیا ہے اس لیے سوئزر لینڈ اور یورپی ممالک کا ہندوستانی ویکسین کووی شیلڈ کو منظور ی دینا ہندوستان کے طبی محققین کی بہت بڑی کامیابی ہے جس کی مساعی سے ہندوستان وہ ویکسین تیار کرنے میں کامیاب ہو گیا جسے یورپی ممالک تک تسلیم کر رہے ہیں۔ کووی شیلڈ کی منظوری کے ساتھ ہی ان لوگوں کا، جو یورپ جانا چاہتے ہیں، ایک بہت بڑا مسئلہ ختم ہوگیا ہے۔