Corinavirus:More than 35 crore people vaccinated in India

نئی دہلی: مرکزی حکومت نے اس کا اعلان کرتے ہوئے کہ کورونا ٹیکہ کاری مہم ملک گیر پیمانے پر جاری ہے بتایا کہ اب تک ملک بھر میں 35 کروڑ افراد کو کورونا وائرس دوا کے قطرے پلائے جا چکے ہیں ۔ وزارت صحت نے کہا ہے کہ ہندوستان میں مجموعی طور پر 35 کروڑ05لاکھ42 ہزار400 ہو گئی ہے۔ ہفتہ کی شام 7 بجے کی عارضی رپورٹ کے مطابق ، کل 57،36،924 افراد کو ویکسین کی خوراک دی گئی ہے۔اس ضمن میں ملی مزید جانکاری کے مطابق ویکسین لگا دیے جانے سے کورونا کی وجہ سے ہونے والی موت سے 98 فیصد تک محفوظ رہا جا سکتاہے ۔

مرکزی حکومت نے پنجاب میں پولیس اہلکاروں پر کی جانے والی ایک تحقیق کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ کووڈ 19 ویکسین کی دونوں خوراکیں اس مرض کی وجہ سے ہونے والی موت سے تقریباً 98 فیصد تحفظ فراہم کرتی ہے اور اگر کسی نے کوویڈ ویکسین کی ایک ہی خوراک لی ہے تب بھی اس بیماری سے تقریبا 92 فیصد بچاو¿ ہو سکتاہے ۔کوڈ ویکسین پر یہ مطالعہ پوسٹ گریجویٹ انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل ایجوکیشن اینڈ ریسرچ چندی گڑھ (پی جی آئی) نے حکومت پنجاب کے تعاون سے کیا ہے۔