Maulana Arshad Madani elected Amirul Hind

نئی دہلی: ملک بھر سے نامور علمائے کرام کی موجودگی اور امارت شرعیہ ہند کے ایک اہم اجلاس میں جمیعة علمائے ہند کے قومی صدر مولانا سید ارشد مدنی کو اتفاق رئے سے 5 واں امیر الہند منتخب کیا گیا۔ ان کا انتخاب امیر الہند حضرت مولانا قاری سید محمد عثمان منصور پوری کی جگہ جو 21 مئی 2021 کو وفات پاگئے تھے، عمل میں آیا ہے۔

قاری منصوری کے انتقال کرجانے کے بعد سے ہی یہ عہدہ خالی تھا۔اس عہدے کو پر کرنے کے لیے ہی ملک کے مشہور علمائے کرام اور امارت شرعیہ ہند کے ذمہ داروں کا ایک اہم اجلاس ہفتہ کے روز دہلی میں واقع جمیعة علمائے ہند کے صدر دفتر میں ہوا جس میں مولانا سید ارشد مدنی کو متفقہ طور پر 5 واں امیر الہند منتخب کیا گیا ۔

قاری محمد عثمان منصورپوری کے بڑے بیٹے مفتی سید سلمان منصورپوری کو نائب امیر الہند بنایا گیا۔اس اجلاس میں جمیعة علمائے ہند کے قومی صدر مولانا سید ارشد مدنی کے علاوہ ر مولانا محمود مدنی اور دارالعلوم دیوبند کے مہتمم مفتی ابوالقاسم نعمانی وغیرہ شریک تھے۔