Saudi citizens will have to take permission from authorized officials to travel UAE,Vietnam and Afghanistan

ریاض: ( اے یو ایس )سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے اعلان کیا ہے کہ کرونا وبا کے خطرے کے پیش نظر بعض ممالک کے لیے سفری ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ ان ممالک کے سفر کے خواہش مند افراد کو پہلے مجاز حکام سے اجازت لینا ہوگی۔

سعودی وزارت داخلہ کے ذرائع نے بتایا ہے کہ بیرون ملک سفر کرنے کے خواہش مند شہریوں کی حفاظت کے پیش نظر اور کوویڈ 19 کی نئی شکل کے پھیلاؤ کے خطرات کے باعث یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔شہریوں کو جمہوریہ ایتھوپیا، متحدہ عرب امارات، ویتنام اور افغانستان کے سفر سے پہلے مجاز اداروں سے سفر کی اجازت لینا ہوگی تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ ان ملکوں کے سفر کرنے والے افراد واپسی پر کورونا وبا پھیلانے کا باعث نہ بنیں۔

ایتھوپیا، ویتنام، متحدہ عرب امارات اور افغانستان سے آنے والے مسافروں کی سعودی عرب میں داخلے پر پابندی لگائی گئی ہے، تاہم ایسے مسافر جو مملکت میں داخلے سے قبل 14 دن کے قرنطینہ کے عمل سے گذر چکے ہوں انہیں سعودی عرب میں آنے سے نہیں روکا جائےگا۔