India to send envoy in swearing-in ceremony of Iran new president

نئی دہلی: ایران کی خبر رساں ایجنسی ارنا کی اطلاع کے مطابق ہندوستان نے صدر منتخب ابراہیم رئیسی کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے لیے کسی نمائندے کو بھیجنے کا ایران کا دعوت نامہ منظور کر لیا۔رئیسی کی، جو 18جون کو ایران کے صدارتی انتخابات میں 61.95فیصد ووٹ کے ساتھ فاتح قرار دیے گئے،5اگست کو پارلیمنٹ میں صدر کے عہدے کا حلف لیں گے۔

ہندوستان کے وزیر خارجہ سبرامنیم جے شنکر نے تہران آئے جہاں ان کی صدر منتخب رئیسی سے گفتگو ہوئی اور اسی گفتگو کے دوران ہندوستان کو تقریب حلف برداری میں شرکت کی دعوت دی گئی۔انڈیا ٹی وی چینل نے اپنی ویب سائٹ پر خبر چلائی کہ اس دعوت نامہ کا ذکر رئیسی سے دوران گفتگو آیا اور یہ بھی کہا کہ ہندوستان نے ابھی یہ فیصلہ نہیں کیا ہے کہ اس تقریب میں شرکت کے لیے کسے ایران بھیجا جائے گا۔جے شنکر صدر منتخب رئیسی سے ملاقات کرنے والے پہلے غیر ملکی اعلیٰ عہدیدار ہیں۔

وہ ایران کا دورہ مکمل کر کے روس کے تین روزہ دورے پر ماسکو پرواز کر گئے۔ہندوستانی ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نریندر مودی نے ابراہیم رئیسی کو کوویڈ 19-وبا کے خاتمہ کے بعد ہندوستان کا دورہ کرنے کی دعوت دی۔