Stop lying on Hafiz blast: India to Pakistan

نئی دہلی: لاہور میں جماعت الدعویٰ کے گھر کے باہر حالیہ بم دھماکہ پر ہندوستان کے خلاف بے بنیاد اور جھوٹ پروپگنڈا نہ کرنے کا پاکستان سے کہتے ہوئے حکومت ہند نے کہا کہ پاکستان کے حق میں یہ بہتر ہوگا کہ وہ اسی قسم کی کوششیں اپنی سرزمین سے دہشت گردی کے قلع قمع اور اس کے خلاف قابل اعتبار اور قابل تصدیق کارروائی میں اور اپنا گھر سدھارنے کے لیے کرے۔

خود پاکستانی وزیر اعظم عمران خان نے الزام لگایا تھا کہ لاہور میں حملہ کے تار پاکستان کے خلاف ہندوستان کی زیر سرپرستی دہشت گردی سے ملتے ہیں۔ ہندوستان نے یہ بھی کہا کہ اس نے تنظیم اسلامی کانفرنس(او آئی سی) سے بھی کہا ہے کہ وہ چوکنا رہے کہ کہیں مفاد پرست عناصراس کے پلیٹ فارم کو ہندوستان کے داخلی معاملات پر تبصرہ کرنے کے لیے استعمال نہ کر لیں ۔

ہندوستانی سفیر متعین سعودی عرب اور تنظیم اسلامی کانفرنس کے سکریٹری جنرل کے درمیان ہونے والی نہایت خاص ملاقات میں سکریٹری جنرل نے کہا کہاو آئی سی ہندوستان اور پاکستان کے درمیان مذاکرات چاہتی ہے اور اگر دونوں ممالک پسند کریں تو ثالثی کے لیے تیار ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ او آئی سی جموں و کشمیر کی صورت حال کا اندازہ لگانے اپنا ایک وفد جموں و کشمیر بھیجنا چاہتی ہے۔