Garcetti is Biden's pick for ambassador to India

واشنگٹن :(اے یو ایس)امریکی صدر جوبائیڈن نے ہندوستان سمیت چار ممالک کے لیے امریکی سفیروں کے ناموں کا اعلان کر دیا۔وائٹ ہاو¿س سے جاری بیان کے مطابق جن چار ممالک کے لیے نئے سفیر مقرر کیے گئے ہیں ان میں ہندوستان کے علاوہ فانس، بنگلہ دیش اور چلی شامل ہیں۔ لاس اینجلس کے میئر ایرک گرسٹی کو ہندوستان کانیا سفیر منتخب کیاگیا۔ وہ کینت جسٹر کی جگہ لیںگے۔

جنہوں نے فروری کے مہینے میں اپنے عہدے سے سبکدوش ہوئے۔ مسٹر جسٹر کو کچھ ہفتہ پہلے ہی امور خارجہ کونسل فیلو مقرر کیاگیا۔ اب سنیٹ میں مسٹر ایرک کومنظوری حاصل کرنی ہے۔ وہ12سال تک خفیہ ایجنسی کے ساتھ کام کرتے رہے ہیں۔ انہوں نے آکسفورڈ یونیورسٹی اور لندن اسکول آف اکنامکس سے ڈگری حاصل کی ہے۔ مسٹر ایرک کئی تنظیموں کے ساتھ وابستہ رہے۔

صدر بائیڈن نے مسٹر پٹر ہائرس کو بنگلہ دیش کا،ڈینائز کیمپ بیل بائر کو فرانس اور موناکو کا اور برناڈیٹے میہام کو ، جو فی الحال اوبامہ فاو¿نڈیشن کے لیے عالمی پروگرام کے سربراہ ہیں، چلی کا سفیر مقرر کیا ہے۔بائیڈن کے تجویز کردہ ان ناموں کی سینیٹ سے تصدیق ہونا لازمی ہے۔ واشنگٹن پوسٹ کے مطابق صدر بائیڈن کی 80سے زائد نامزدگیوں کو سینیٹ کی منظوری حاصل ہو چکی ہے اور مزید 160سینیٹ کے زیر غور ہیں۔