Saleh Calls for Nation’s 'Full Support' of ANDSF

کابل: کچھ صوبوں میں یکے بعد دیگرے کئی علاقوں پر طالبان کے قبضہ کے درمیان اول نائب صدر افغانستان عمراللہ صالح نے پیر کے روز کہا کہ حالیہ ایام میں تھوڑی دراڑ پیدا ہوجانے کے باوجود عوام میں افغان نیشنل ڈیفنس اینڈ سیکورٹی فورسز کی قدر و منزلت میں کوئی کمی واقع نہیں ہوئی ہے۔

صالح نے ایک فیس بک پوسٹ پر یہ کہتے ہوئے جکہ افغان فوجوں کی قربانی ہمارا وقار ہے، لکھا کہ افغان عوام کو سلامتی دستوں پر فخر ہونا چاہئے۔

صالح نے مزید کہا کہ طالبان ملے جلے مفادات کے لیے لڑ رہے ہیں اور یہ کہ ان کا افغانستان پر حکمرانی کرنا ممکن نہیں ہے خواہ وہ مزید علاقوں پر ہی کیوں نہ قبضہ کر لیں۔انہوں نے سلامتی دستوں اور عوام کے درمیان دراڑ کے کچھ اسباب بتائے جن میں اصل سبب نئے مقامات پر مضبوط تعیناتی کے بجائے سیکڑوں مقامات پر فوجیوں کی بہت کم تعداد تعینات تھی۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ طالبان کے مقابلہ میں افغان دستوں کے پاس زیادہ اسنائپر رائفلیں ہیں۔اور نہ صرف تعداد میں زیادہ ہیں بلکہ ان سے زیادہ ، جو پاکستانی فوج نے طالبان کو سونپی ہیں،بہتر اور جدید ترین ہیں۔