Turkey bus crash leaves 12 dead

استنبول: ( اے یو ایس )ترکی میں کئی پاکستانیوں سمیت دیگر ممالک کے غیر قانونی تارکین وطن کو لے جانے والی ایک بس حادثے کا شکار ہوگئی جس میں 12 افراد ہلاک اور 26 زخمی ہو گئے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ حادثہ ترکی کے صوبے وین میں ایرانی سرحد کے قریب ہوا حادثہ کے بعد امدادی کارروائیوں کے دوران زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ترک حکام کے مطابق بس گڑھے میں گرنے کے باعث حادثہ کا شکار ہوئی اور اس میں آگ لگ گئی، بس ڈرائیور کو گرفتار کرلیا گیا ہے اور تفتیش جاری ہے تاہم ابتدائی تحقیقات کے مطابق بس میں غیر قانونی تارکین وطن سوار تھے جن کا تعلق پاکستان، افغانستان اور بنگلادیش سے ہے۔

فوری طور پر ہلاک شدگان و زخمیوں کی شناخت نہیں ہو سکی ہے۔ بس مالک کو گرفتار کر لیا گیا۔مرادیہ ڈسٹرکٹ گورنر اور نائب مئیر ارکان ساور ، صوبائی جیندر میری کمانڈر کرنل ایورین کاپتان جائے حادثہ پہنچ گئے۔