Pakistan interior minister Sheikh Rasheed advice India to leave Afghanistan

اسلام آباد:وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے ہندستان کو افغانستان سے بھاگ جانے کا مشورہ دے دیا۔ نجی ٹی وی چینل کو شیخ رشیداحمد نے ایک انٹرویو کے دوران کہا ہے کہ ہندوستان کے پاس افغانستان سے بھاگنے کے سوا کوئی راستہ نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ ہندوستان افغانستان کی سرزمین سے پاکستان کے خلاف دہشت گردی پھیلا رہا ہے۔اور اب اس کے پاس وہاں سے بھاگ جانے کے سوا کو ئی دوسرا راستہ نہیں ہے کیونکہ اس کی بہت جگ ہنسائی ہو چکی ہے۔

شیخ رشید نے کہا کہ پاکستان امن کے لیے آج بھی عالمی برادری کے ساتھ کھڑا ہے اور اس معاملے پرہندوستان کی جگ ہنسائی ہو رہی ہے۔ شیخ رشید احمد نے کہا کہ پاکستان اپنے اڈے کسی بھی کارروائی کے لیے امریکہ کو نہیں دے گا۔ اس حوالے سے عمران خان کا فیصلہ اٹل ہے۔ پاکستان پر کوئی دبا و¿نہیں ہے اور نہ ہی پاکستان کو دنیا کی کوئی طاقت نظرانداز کر سکتی ہے۔

طالبان سے مذاکرات کرنا پاکستان ہی نہیں، خطے بھر کی ضرورت ہے۔ ہماری خواہش ہے کہ تمام افغان دھڑے مل بیٹھیں اور مذاکرات سے کسی نتیجے پر پہنچیں۔20سال سے افغانستان میں لڑائی جاری ہے اور اب ایک سلجھا ہوا طالبان جنم لے چکا ہے۔ آج کے طالبان بندوق سے فیصلہ کرنے والے طالبان نہیں ہیں۔