Hong Kong police arrest former Apple Daily top editor

ہانگ کانگ: ہانگ کانگ کی نیشنل سکیورٹی پولیس نے بدھ کے روز اب بند ہو چکے جمہوریت نواز اخبار ایپل ڈیلی کے ایک سابق ایڈیٹر کو گرفتارکر لیا ہے۔ اس سے چند ہفتے قبل اخبارکے اثاثے ضبط کرلینے کی وجہ سے اس اخبار کو شائع کرنابند کرنا پڑا تھا۔ ساؤتھ چائنا مارننگ پوسٹ اخبار نے ایک نامعلوم ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ ایپل ڈیلی کے ایگزیکٹو ایڈیٹر ا ن چیف لام مین چنگ کو غیر ملکی افواج کے ساتھ قومی سلامتی کو خطرے میں ڈالنے کی سازش کرنے کے شبہ میں گرفتار کیا گیا ہے۔چنگ اخبار سے منسلک حالیہ ہفتوں میں گرفتار ہونے والے آٹھویں شخص ہے۔ پولیس نے بتایا کہ اس نے جون میں اسی طرح کے معاملے کے سلسلے میں بدھ کے روز ایک 51 سالہ سابق ایڈیٹر کو گرفتار کیا تھا لیکن اس نے اپنی شناخت ظاہر نہیں کی تھی۔جون میں ، پولیس نے اخباری دفاتر پر چھاپے مارے اور وہاں سے ہارڈ ڈرائیوز اور لیپ ٹاپ بطور ثبوت کے طور پر ساتھ لے لیا تھا۔ ایپل ڈیلی اخبار کو گزشتہ ماہ اخبار کے اعلی عہدیداروں ، ایڈیٹرز اور صحافیوں کی گرفتاری کے ساتھ ہی 3 2 ملین مالیت کے اثاثے ضبط کرنے کے بعد آپریشن بند کرنا پڑا تھا۔اس کے آخری ایڈیشن میں لاکھوں کاپیاں فروخت ہوئی تھیں۔2019 میں کئی مہینوں تک چلے حکومت مخالف مظاہروں کے بعد ، بیجنگ نے پچھلے سال سیمی آٹونوموس شہر میں قومی سلامتی کا ایک سخت قانون نافذ کیا تھا ۔