Turkey aims for dialogue with Taliban on Kabul Airport plan

انقرہ:(اے یوایس) ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے کہا ہے کہ وہ کابل ایئرپورٹ پر ترک فوجیوں کی تعیناتی کے معاملے پر طالبان کو رضا مند کرنے کے لیے ان سے مذاکرات کریں گے۔استنبول میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے ترک صدر نے کہا کہ طالبان ترکی کے موقف سے آگاہ ہیں، انہوں نے کہا کہ دیکھیں گے طالبان سے کس نوعیت کی بات ہوتی ہے اور یہ کہاں تک جاتی ہے، تاہم ترک صدر نے امید ظاہر کی کہ وہ اس معاملے پر طالبان سے کامیاب مذاکرات کرلیں گے۔

نے امریکی انخلا کے بعد کابل ایئرپورٹ کی سیکیورٹی کیلئے ترک فوج کی ممکنہ تعیناتی کوقابل مذمت کہا تھا اور واضح کیا تھا کہ افغانستان میں غیرملکی فوج کا کسی بھی نام پر قیام قبضہ تصور کیا جائے گا۔میڈیاسے بات کرتے ہوئے ترک صدر نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ افغانستان میں طالبان کا برتاو¿ ایسانہیں جیساایک مسلمان کا دوسرے مسلمان کیلئے ہونا چاہیے، ان کا کہنا تھا کہ طالبان کو اپنے بھائیوں کی زمین پر قبضہ ختم کرنا چاہیے۔