US conducted airstrikes to support Afghan Forces: Pentagon

واشنگٹن:پنٹاگون نے جمعرات کے روز اس امر کی تصدیق کر دی کہ امریکہ نے افغان نیشنل ڈیفنس اینڈ سیکورٹی فورسز (اے این ڈی ایس ایف) کی طالبان کے خلاف جنگ میں مدد کی کوشش کے ایک جزو کے طور پر گذشتہ کئی روز سے افغانستان بھر میں فضائی حملے کیے ہیں۔پنٹاگون ترجمان جان کربی نے جنہوں نے بغیر کیمرہ پریس کانفرنس میں ان فضائی حملوں کی تفصیل میں جانے سے انکا رکر دیا۔

کسی خاص جگہ کا ذکر کیے بغیر میں یہ کہہ سکتا ہوں کہ گذشتہ کئی ایام سے ہم اے این ڈی ایس ایف کی مدد کے طور پر فضائی حملے کرتے رہے۔لیکن میں ان حملوں کی تفصیل نہیں بتاؤں گا۔لیکن ہم حملے جاری رکھنے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور یہ حملے جاری رہیں گے۔افغان وزارت دفاع نے ایک بیان میں کہا کہ جمعرات کی شب افغان ایر فورس کے فضائی حملوں میں 17طالبان جنگجو ہلاک ہوئے تھے۔کپیسا صوبہ کے نجراب میں بھی ایک دیگر فضائی حملہ کیا گیا جس میں10طالبان انتہاپسند مارے گئے۔لیکن طالبان نے وزارت دفاع کی بیان کردہ تعداد کی تردید کی۔