Afghanistan curfew imposed as Taliban militants advance

کابل: طالبان کی جانب سے شہروں پر کیے جانے والے حملے روکنے کے لیے افغان حکومت نے سنیچر کے روز ملک کے تقریباً تمام علاقوں میں کرفیو نافذ کر دیا ہےدارالحکومت کابل اور دو دیگر صوبوں کے علاوہ ملک میں رات دس بجے سے صبح چار بجے کے درمیان کسی بھی طرح کی نقل و حرکت کی اجازت نہیں ہو گی۔

طالبان اور افغان حکومتی افواج کے مابین گذشتہ دو ماہ کے دوران بین الاقوامی فوج کے ملک سے انخلا کے بعد لڑائی بڑھ گئی ہے۔ایک اندازے کے مطابق عسکریت پسند گروپ نے ملک کے آدھے حصے پر قبضہ کرلیا ہے۔یہ جنگجو امریکی فوج کی واپسی کے بعد دیہی علاقوں میں سرحدی گزر گاہوں اور دیگر علاقوں کو واپس لیتے ہوئے تیزی سے آگے بڑھ رہے ہیں۔