Jeddah university finds place in the British newspaper ' The Times' ranking for the firsrt time

ریاض🙁 اے یویس) سعودی عرب کی “یونیورسٹی آف جدہ” کو برطانوی اخبار ‘دی ٹائمز’ کی سال 2021 کی درجہ بندی میں شامل کر لیا گیا ہے۔ یہ پہلا موقع ہے جب مذکورہ یونیورسٹی کا نام اس درجہ بندی میں درج ہوا ہے۔ دی ٹائمز کی جانب سے جامعات کی یہ درجہ بندی ان کے تدریسی ، تحقیقی اور سماجی فرائض کی انجام دہی کی بنیاد پر کی جاتی ہے۔

حالیہ پیش رفت یونیورسٹی آف جدہ کے “ماڈرن سعودی یونیورسٹی” ویڑن کے نتائج کا حصہ ہے۔ اس ویڑن میں تزویراتی سوچ کی بنیاد پر قائم سائنسی اسلوب کا استعمال کیا گیا ہے۔ اس کا مقصد یونیورسٹی کی شناخت اور مستقبل کو نیا رنگ دینا ہے۔یونیورسٹی آف جدہ اس کوشش میں مصروف ہے کہ وہ تحقیق، جدت اور ترقی کے میدان میں قابل تقلید نمونہ بن جائے۔ اس مقصد کے لیے صنعتی سیکٹروں کے تعاون کے علاوہ لوجسٹک سروسز، کام اور پڑھائی کے لیے بہتر حالات اور مربوط تعلیمی سفر کو یقینی بنانے کے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔