China sounds Covid-19 alarm as Delta variant spread to 18 provinces

کابل: چین کے 18 صوبوں میں کورونا وائرس کے انتہائی متعدی ڈیلٹا شکل کے پھیلاو¿ اور اتوار کو دارالحکومت بیجنگ میں رپورٹ ہونے والے نئے کیسز نے حکومت کی تشویش کو بڑھا دیا ہے۔ چین کے سرکاری اخبار گلوبل ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ 10 دنوں میں چین کے کم از کم 18 صوبوں میں انفیکشن کے 300 گھریلو کیس رپورٹ ہوئے ہیں ، جس نے ایک بار پھر کوویڈ- 19 کے حوالے سے چیلنج کھڑا کردیا ہے۔ اس سے قبل چین نے مہینوں کی محنت کے بعد انفیکشن کے پھیلاؤکی روک تھام کی تھی۔

رپورٹ کے مطابق حالیہ دنوں میں 18 صوبوں کے 27 شہروں میں انفیکشن کے 300 سے زائد نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں جن میں بیجنگ ، جیانگ سو اور سیچوان شامل ہیں۔ رپورٹ کے مطابق اتوار کو درمیانے اور زیادہ جوکھم والے علاقوں کی تعداد 95 ہو گئی ، جن میں 91 درمیانی جوکھم والے اورچار زیادہ جوکھم والے علاقے شامل ہیں۔ ایک ترجمان نے ایک پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ اتوار کے روز بیجنگ میں دو افراد میں کورونا وائرس کے انفیکشن کی تصدیق ہوئی ، جبکہ ایک بغیر علامت والا مریض بھی سامنے آیا۔

تینوں افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے اور وہ حال ہی میں صوبہ ہنان کے جانگجیاجی کے دورے سے واپس آئے ہیں ،جہاں حال ہی میں انفیکشن کاقہر دیکھا گیا ہے۔بیجنگ فار ڈیزیز کنٹرول سینٹر نے اپنے ان تینوں مریضوں کو وائرس کے ڈیلٹا شکل کی لپیٹ میں لے لیا ہے۔ بیجنگ میونسپل حکومت نے اتوار کو کہا کہ وہ کوویڈ- 19 انفیکشن پھیلنے والے علاقوں سے آنے والے لوگوں ، گاڑیوں ، طیاروں اور ریل کے بیجنگ میں داخلے پر پابندی عائد کر رہی ہے۔