Pashtuns organise rally against Pakistan in New York

نیویارک: امریکہ کے نیویارک میں پشتون تحفظ موومنٹ (پی ٹی ایم)نے افغانستان میں پاکستان کی پراکسی وار کے خلاف اور علی وزیر کی غیر قانونی حراست کے خلاف مظاہرہ کیا۔ مظاہرین کا الزام ہے کہ پاکستان کی عمران خان حکومت طالبان کی حمایت کر رہی ہے۔ علی وزیر پاکستان میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور فوجی ظلم و ستم کے خلاف آواز اٹھاتے رہے ہیں۔

پی ٹی ایم نے اپنے بیان میں کہا کہ نیویارک اور کنیکٹیکٹ میں پارٹی کے اراکین نے 31 جولائی 2021 کو ہوئی ریلی میں بڑی تعداد میں شرکت کی۔ انہوں نے علی وزیر کی فوری رہائی اور افغانستان میں پاکستانی پراکسی جنگ کے خاتمے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ پشتونوں کے پرامن زندگی کے لیے آواز اٹھانے کے بعد وزیر کو غیر قانونی حراست میں رکھا گیا ہے۔

پی ٹی ایم امریکی رہنما ہمت نے کہا کہ علی وزیر کی مسلسل حراست غیر قانونی ہے ، کیونکہ ا سکا حکم جنرل باجوہ نے دیا ہے۔ ا نہوں نے کہا کہ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ پاکستان میں عدالتیں فوج کے کنٹرول میں ہیں اور ایسے میں ججوں سے انصاف کی توقع نہیں کی جا سکتی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستانی قومی اسمبلی ایک ربر سٹیمپ ہے اور ملک کی طاقتور فوج اہم امور پر اسمبلی کو احکامات دیتی ہے۔