Covid-19 is continuing to spread around the world, with more than 10,000 deaths in a day

واشنگٹن/پیرس/ نئی دہلی: (اے یوایس) دنیا کا کوئی خطہ کورونا وائرس جیسے موذی مرض سے محفوظ نہیں، اس کے مریضوں اور اس کے باعث اموات میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔دنیا بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 7 لاکھ 38 ہزار سے زائد نئے کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ 10 ہزار سے زائد کورونا مریض موت کے منہ میں پہنچ گئے۔دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 20 کروڑ 55 لاکھ 34 ہزار 964 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے اموات 43 لاکھ 37 ہزار 522 ہو گئیں۔کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 1 کروڑ 66 لاکھ 99 ہزار 618 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں قرنطینہ ہیں، جن میں سے 1 لاکھ 2 ہزار ا یک مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 18 کروڑ 44 لاکھ 97 ہزار 824 کورونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات کے اعتبار سے 10 سرِ فہرست ممالک میں 33 کروڑ سے زائد آبادی کا حامل امریکا تا حال پہلے نمبر پر ہے جہاں اس وائرس سے اب تک 6 لاکھ 35 ہزار 219 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 3 کروڑ 70 لاکھ 55 ہزار 916 ہو چکی ہے۔ہندوستان کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے دوسرے نمبر پر ہے، جہاں اس وائرس سے 4 لاکھ 29 ہزار 702 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس سے متاثرہ 3 کروڑ 20 لاکھ 77 ہزار 706 مریض سامنے آ چکے ہیں۔کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی اس فہرست میں برازیل تیسرے نمبر پر ہے تاہم یہ اموات کے حوالے سے فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے، جہاں اس جان لیوا وائرس سے 5 لاکھ 66 ہزار 13 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس کے متاثرہ مریضوں کی تعداد 2 کروڑ 2 لاکھ 49 ہزار 176 ہو گئی۔کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 1 لاکھ 67 ہزار 241 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 65 لاکھ 12 ہزار 859 ہو چکی ہے۔فرانس میں کورونا وائرس کی وبا سے مجموعی اموات 1 لاکھ 12 ہزار 410 ہو چکی ہیں، جہاں اس کے اب تک کل کیسز 63 لاکھ 70 ہزار 429 رپورٹ ہوئے ہیں۔

برطانیہ میں کورونا وائرس کے باعث اموات کی تعداد 1 لاکھ 30 ہزار 607 ہو گئی جبکہ کیسز کی تعداد 61 لاکھ 46 ہزار 800 ہو چکی ہے۔ترکی میں کورونا وائرس سے اموات 52 ہزار 565 تک جا پہنچی ہیں جبکہ کیسز 59 لاکھ 96 ہزار 224 ہو چکے ہیں۔ارجنٹینا میں کورونا وائرس کی وبائ سے اموات 1 لاکھ 8 ہزار 388 ہو گئیں جبکہ اب تک اس کے 50 لاکھ 52 ہزار 884 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں۔کولمبیا میں کورونا وائرس 1 لاکھ 22 ہزار 953 زندگیاں نگِل چکا ہے، جبکہ اب تک اس موذی وبا کے 48 لاکھ 52 ہزار 323 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

اسپین اس فہرست میں 10 ویں نمبر پر پہنچ گیا ہے جہاں کورونا وائرس سے کل اموات کی تعداد 82 ہزار 320 ہو گئی جبکہ اس کے کل کیسز 46 لاکھ 60 ہزار 473 ہو گئے۔سعودی عرب اسی فہرست میں 47 ویں نمبر پر پہنچ چکا ہے جہاں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 8 ہزار 366 رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ مملکت میں کورونا مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 35 ہزار 927 تک جا پہنچی ہے۔ملک چین میں کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آیا تھا، چین اس فہرست میں 107 نمبر پر پہنچ چکا ہے، جہاں کورونا مریضوں کی تعداد 94 ہزار 161 ہو چکی ہے جبکہ کل ہلاکتوں کی تعداد کافی عرصے سے 4 ہزار 636 پر رکی ہوئی ہے۔

سماجی فاصلے، ماسک کو نظر انداز کرنے اور ایس او پیز کی خلاف ورزیوں کے باعث پاکستان میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر زور پکڑنے لگی، ملک کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 31 ویں نمبر پر پہنچ چکا ہے۔ پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 4 ہزار 934 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 102 افراد اس موذی وبا کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، اس کے مزید 3 ہزار 376 مریض شفایاب ہو گئے، جبکہ مثبت کیسز کی شرح 8 اعشاریہ 30 فیصد ہو گئی۔پاکستان بھر میں کورونا وائرس کے اب تک 24 ہزار 187 مریض انتقال کر چکے ہیں جبکہ اس موذی وائرس کے کل مریضوں کی تعداد 10 لاکھ 85 ہزار 294 ہو چکی ہے۔