Isro's satellite launch fails due to technical glitch

سری ہری کوٹا (آندھرا پردیش)،12 اگست(اے یوایس) انڈین اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن (اسرو) کو کل اس وقت زبردست دھچکا پہنچا جب زمین کی نگرانی کرنے والے سیٹلائٹ ای او ایس -03 کا تجربہ تکنیکی خرابی کی وجہ سے مکمل نہیں ہو سکا ہے۔اسرو نے جمعرات کو یہ معلومات دیں۔ ا سیٹلائٹ کا مقصد باقاعدہ وقفوں سے وسیع تر علاقے کے حقیقی وقت کی تصاویر فراہم کرانا تھا لیکن لانچ کے بعد کرایوجینک انجن میں تکنیکی خرابی آنے کی وجہ سے مشن کامیاب نہیں ہوسکا۔

جیو سائکرونیوس سٹلائیٹ لانچ وہیکل۔ایف10(جی ایس ایل وی۔ایف10)شیڈول کے مطابق صبح 5.43بجے روانہ ہوا اور اس کو چھوڑنے کے اندرون دو منٹ آتشگیری کا دوسرامرحلہ منصوبہ کے مطابق ہوا۔دوسرے مرحلہ کے بعد کرائیوجینک اسٹیج میں آتشگیری نہیں ہوپائی اور یہ مشن ناکام رہا۔اسرو کے صدرنشین کے سیون نے اس مشن کی ناکامی کے بعد سائنسدانوں اور انجینئرس سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کرایوجینک مرحلہ میں تکنیکی وجوہات کی وجہ سے یہ مشن پورا نہیں ہوپایا۔

اسرواب اس ناکامی کا تجزیہ کرے گاجس کے لئے کمیٹی تشکیل دی جائے گی۔اس سٹلائیٹ کو چھوڑنے کی خلائی ایجنسی کی یہ تیسری کوشش تھی۔اس کو پہلے 5مارچ 2020کو چھوڑاجانے والا تھا تاہم 4 مارچ 2020کو اس کے 26گھنٹے کی الٹی گنتی کے آغاز سے چند منٹ پہلے ہی اس کو منسوخ کرنا پڑا۔اس ناکامی پر اسرو کے سابق چیرمین و ممتاز خلائی سائنسداں مادھون نائر نے زبردست صدمہ کا اظہار کیا۔