Delhi Police recovers huge cache of arms ahead of Independence Day, 4 arrested

نئی دہلی: دہلی پولس نے 15 اگست کی تقریبات سے قبل حفاظتی بندوبست کے اقدامات کے دوران کی گئی کارروائی میں اسلحہ کی ایک بڑا ذخیرہ پکڑا اور اس ضمن میں چار مشتبہ کو کو گرفتار کر لیا۔پولس نے جو اسلحہ پکڑا ہے اس میں 55نیم خود کار رائفلیں،55پستولیں اور50راؤنڈ کارآمد کارتوس شامل ہیں۔ اسلحہ کی یہ کھیپ مدھیہ پردیش ار میوات سے دہلی بھیجی گئی تھی۔گرفتار شدگان کی شناخت ہاتھرس کے راج ویر دھیرج، فیروز آباد کے ونود اور دہلی کے دھرمیندر بھرت کے طور پر کی گئی ہے۔

علاوہ ازیںیوم آزادی کے پیش نظر دہلی پولیس نے گذشتہ ایک ہفتہ کے دوراان دہلی میں غیر قانونی طور پررہنے والے30افراد کو گرفتار بھی کیا ہے یہ غیر ملکی شہری جو بغیر ویزے اور پاسپورٹ کے رہ رہے تھے۔ یہ گرفتاریاں ڈابری، اتم نگر اور موہن گارڈن تھانوں کے پولیس اہلکاروں کے ہاتھوں عمل میں آئی ہیں۔ دوارکا کے ڈی سی پی سنتوش کمار مینا کے مطابق افریقی شہریوں کی ایک بڑی تعداد دارالحکومت دہلی میں پیسے کمانے کے مواقع کی تلاش میں ہے۔

بہت سے افریقی شہری موہن گارڈن، ڈبری اور اتم نگر کے علاقے میں رہ رہے ہیں اور ان میں سے بہت سے لوگ جعلی یا میعاد ختم ہونے والے ویزوں کے بعد بھی رہ رہے ہیں۔ این ڈی پی ایس ایکٹ کے مقدمات ان کے خلاف تھانہ موہن گارڈن، اتم نگر میں مقامی اور دیگر ریاستوں کے لوگوں کو نشہ آور اشیا کی فراہمی کے لیے درج کیے گئے ہیں ، اس کے علاوہ افریقی شہریوں کے خلاف سائبر فراڈ کے کیس بھی رپورٹ ہوئے۔ غیر ملکیوں کے غیر قانونی قیام کے خلاف مسلسل کارروائی کی جا رہی ہے۔