Forty students in Punjab test +ve after schools reopen

چنڈی گڑھ : موصول سرکاری اطلاع کے مطابق کورونا وبا کی دوسری لہر کے ختم ہونے کے بعد کئی ریاستوں میں اسکول کھولے گئے ہیں اسکول کھلنے کے بعد پنجاب میں 40 سے زائد طلبا کورونا سے متاثر پائے گئے ہیں ریاست نے 2 اگست کو وبائی امراض پھیلنے کے بعد پہلی بار آف لائن کلاسیں شروع کی ہیں ، اس کے ساتھ ریاستی حکومت نے اسکولوں میں کورونا ٹیسٹنگ بھی شروع کردی ہے ٹیسٹ کے دوران پنجاب میں 33 طلبا کورونا سے متاثر پائے گئے پنجاب کے وزیر صحت بلبیر سنگھ سدھو نے خبر رساں ایجنسی اے این آئی کو بتایا ہماری حکومت نے ایک نیا نظام شروع کیا ہے جس میں سکول کے طلبا کا بھی ٹیسٹ کیا جا رہا ہے اب تک 21200 سے زائد ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں اور 33 طلبا کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔