Maharashtra records third death due to Delta Plus variant

ممبئی : ٹی وی چینل این ڈی ٹی وی کے مطابق مہاراشٹر کے رائے گڑھ میں کورونا وائرس کے ڈیلٹا پلس ویرینٹ سے موت کی اطلاع ملی ہے۔ مہاراشٹر میں ڈیلٹا پلس کی یہ تیسری موت ہے۔ وائرس کے ای اے ویرینٹ سے پہلی موت رتن گیری اور دوسری ممبئی میں ہوئی تھی۔

رائے گڑھ ڈسٹرکٹ کلکٹر ندھی چودھری نے ڈیلٹا پلس کے ایک 69 سالہ شخص کی موت کی تصدیق کی ہے۔ تفصیلی معلومات کا انتظار ہے۔یہ بات قابل غور ہے کہ اس سے قبل ملک کے صنعتی دارالحکومت ممبئی میں ایک خاتون کی ڈیلٹا پلس ویرینٹ سے موت ہو چکی ہے ۔ اس 63 سالہ خاتون نے ویکسین کی دونوں خوراکیں لی تھیں۔ 21 جولائی کو وہ ٹیسٹ میں کوویڈ مثبت پائی گئی اور 27 جولائی کو اس کی موت ہوگئی۔