Afghan diaspora in UK, Austria protest against Pakistan

لندن : امریکہ ، برطانیہ اور آسٹریلیا سمیت مختلف ممالک میں اقامت پذیر بلوچ ، سندھی اور افغان کمیونٹی کے ممبران نے بہت سے بنگلہ دیشی اور گلگت بلتستان کے مہاجرین کے ساتھ مل کر ، پاکستان کے یوم آزادی کو یوم سیاہ کے طور پر منانے کے ساتھ ساتھ افغانستان کے بحران میں پاکستان کے کردار کے خلاف احتجاج کیا ۔ اس دوران مظاہرین نے پاکستان کی طرف سے ان کے انسانی حقوق کی خلاف ورزی کے خلاف پرامن مظاہرے کیے گئے اور ریلی نکالی۔ بلوچ قومی تحریک کے نبی بخش بلوچ نے ہفتہ کو احتجاج کے دوران بتایا کہ پاکستان سے پریشان تمام ستائی ہوئی کمیونٹیز پاکستان کی طرف سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خلاف احتجاج کر رہی ہیں۔ ہم عالمی برادری ، برطانیہ اور امریکہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ پاکستان کے خلاف پابندیاں لگائیں۔

واشنگٹن میں پاکستانی سفارت خانے کے سامنے ہونے والے مظاہرے کا انعقاد ‘ ایکسپوز پاکستان کمپین کمیٹی ‘ ( بے نقاب پاکستان مہم کمیٹی )نے کیا تھا جس میں بلوچ نیشنل موومنٹ ، پشتون تحفظ موومنٹ – یو ایس اے ، ضیا سندھ فریڈم موومنٹ ، بنگلہ دیشی اقلیتیں اور کشمیر / گلگت بالتستان کے لئے ہیومن رائٹس کانگرس بھی حصہ ہیں۔منتظمین نے کہا ، 14 اگست آزادی کا دن نہیں بلکہ وہ دن ہے جب پاکستان نے بلوچستان اور گلگت بلتستان پر قبضہ کیا تھا۔ یہ وہ دن ہے جب سندھ میں ثقافتی نسل کشی اور نسلی انجینئرنگ شروع ہوئی تھی۔ یہ وہ دن ہے جب پشتونوں اور افغانوں پر اسلامی دہشت گردی مسلط کی گئی تاکہ ان کی ثقافتی شناخت کو تباہ کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ یہ وہ دن ہے جب ہندو شہری اپنی مذہبی آزادی اور جینے کا حق کھو چکے ہیں۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ احتجاج پاکستان کی ظالمانہ ملکی اور خارجہ پالیسی سے براہ راست متاثر ہونے والے لوگوں نے کیا ہے۔

شرکا نے کہا کہ پاکستان کھلے عام طالبان کو مالی امداد فراہم کر رہا ہے جو اقوام متحدہ کی طرف سے کالعدم دہشت گرد تنظیموں کی فہرست میں شامل ہے۔ لندن میں ایک مظاہرے کے دوران ، انہوں نے مطالبہ کیا کہ یہ اقوام متحدہ کے چارٹر کی واضح خلاف ورزی ہے اور عالمی برادری اسلام آباد کو اسلحہ اور فوجی ساز و سامان کی فروخت پر پابندی عائد کرے۔ اس کے علاوہ ہمارا مطالبہ ہے کہ ایف اے ٹی ایف پاکستان کو بلیک لسٹ کرے۔ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف)ایک پیرس میں واقع ادارہ ہے جو دہشت گردی کی مالی معاونت کے لیے منی لانڈرنگ کو روکتا ہے۔ مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ امریکہ اور اس کے اتحادی پاکستان کی تجارت پر مکمل پابندی لگائیں۔ اس کی ہر قسم کی مدد بند کی جائے۔ یہی نہیں ، چین پر بھی پابندیاں لگائی جائیں ، جس نے اس کی مدد کی۔ چین اور پاکستان کو اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل سے باہر کا راستہ دکھایا جائے۔