Former Afghan President Ashraf Ghani fled with cars, chopper full of cash: Russia

ماسکو: (اے یو ایس ) اتوار کو طالبان کےہاتھوں کے سقوط کے بعد کابل میں روسی سفارت خانے کے ایک ذریعے نے انکشاف کیا کہ افغان صدر اشرف غنی پیسوں سے بھری کاریں لے کر فرار ہوئے۔وہ اپنے ساتھ نہیں لے جا سکے وہ رن وے پر ہی پھینک دیا تھا۔روسی سفارتی مشن کی پریس سکریٹری نکیتا ایشینکو نے افغان حکومت کے زوال کے بارے میں بات کی اور کہا کہ جو چیز سب سے زیادہ درست طریقے سے دکھائی گئی ہے وہ یہ ہے کہ غنی افغانستان سے کیسے فرار ہوئے؟ صدر غنی پسیوں سے بھری چارکاریں لے کر ہوائی ادے پر پہنچے۔

روسی “نووستی” نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پیسے کا ایک اور حصہ ہیلی کاپٹر میں ڈال دیا گیا لیکن اس میں اتنی زیاہ گنجائش نہیں تھی۔ اسی لیے انہوں ے ساتھ لائی رقم سے بھرے تھیلے ہوائی اڈے پر ٹیک آف اور لینڈنگ رن وے پر چھوڑ دیے تھے۔سابق نائب صدر عبداللہ عبداللہ نے اتوار کو فیس بک پر پوسٹ کیے گئے ایک ویڈیو کلپ میں تصدیق کی تھی کہ افغان صدر اشرف غنی افغانستان چھوڑ چکے ہیں۔

یہ ویڈیو اس وقت سامنے آئی تھی جب طالبان عسکریت پسندوں نے دارالحکومت کابل کے کچھ حصوں میں داخل ہونا شروع کیا۔سی این این نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ صدر غنی ہیلی کاپٹر کے ذریعے کابل میں صدارتی محل سے روانہ ہوئے۔افغان وزارتِ داخلہ کے ایک سینیر عہدیدار نے بتایا کہ صدر کی روانگی کے بارے میں معلومات درست ہیں۔ دوسری طرف سبکدوش افغان صدر نے زور دیا کہ سیکورٹی وجوہات کی بنا پر ان کی نقل و حرکت ظاہر نہیں کی جا سکتی۔