Seventy years old Saudis will be administered corona vaccine at home

ریاض:(اے یو ایس ) سعودی وزارت صحت کے مطابق مملکت میں 70 برس یا اس سے زائد عمر کے افراد کو کرونا ویکسین کی خدمت ان کے گھروں پر فراہم کی جا رہی ہے۔ اس کا مقصد عمر رسیدہ افراد کو محفوظ ماحول میں ویکسینیشن کی خوراک دینا اور انہیں ویکسینیشن مراکز تک جانے کی مشقت سے بچانا ہے۔وزارت کے مطابق یہ خدمت اہلیت کی حامل طبی ٹیموں کے ذریعے پیش کی جا رہی ہے۔ درج ذیل لنک کے ذریعے اس خدمت سے استفادہ کیا جا سکتا ہے:سعودی وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر محمد العبد العالی نے باور کرایا ہے کہ حالیہ عرصے کے دوران میں سعودی عرب میں کرونا کے کیسوں کے اندراج میں قابل ذکر کمی دیکھی جا رہی ہے۔

ایک پریس کانفرنس کے دوران ترجمان نے واضح کیا کہ ڈیلٹا ویرینٹ مملکت میں موجود ہے۔ اس کے پھیلاو¿ کو روکنے کے لیے ویکسین کی دونوں خوراکیں ضروری ہیں۔وزارت صحت کے ترجمان کے مطابق مملکت میں کرونا وائرس سے متاثرہ کیسوں میں 60% خواتین ہیں۔ اب تک ملک کے تمام صوبوں میں واقع 587 مراکز کے ذریعے کرونا ویکسین کی 31785117 خوراکیں دی جا چکی ہیں۔سعودی عرب میں کرونا کے 542 نئے کیسوں کا اندراج ہوا ہے۔

اس طرح متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 538525 ہو گئی ہے۔ ان میں 7063 کیس فعّال ہیں جن کو ابھی تک طبی دیکھ بھال اور نگہداشت گراہم کی جا رہی ہے۔ فعال کیسوں میں 1356 کی حالت تشویش ناک ہے۔ متاثرہ افراد میں سے اب تک 523050 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔ کرونا سے متاثرہ مزید 13 افراد فوت ہو گئے ہیں۔ اس طرح اب تک مملکت میں اس وبا کے سبب موت کا شکار ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد 8412 تک پہنچ گئی ہے۔