Pak army captain killed, two soldiers injured in IED blast in Balochistan

کوئٹہ:(اے یو ایس )شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں ایک دہشت گرد ہلاک ہو گیا۔ دوسری جانب بلوچستان میں فوجی گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکرانے سے کیپٹن مادر وطن پر قربان ہو گیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے بویا میں کارروائی کی، فائرنگ کے تبادلے میں دہشت گرد ہلاک ہو گیا جس کے قبضے سے اسلحہ اور گولیاں برآمد ہوئی ہیں۔

علاقے میں مزید دہشت گردوں کے قلع قمع کے لیے آپریشن جاری ہے۔دوسری جانب بلوچستان کے علاقے توبوگچک میں فورسزکی گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں ایک کیپٹن شہید اور 6جوان بشمول ڈرائیور زخمی ہو گئے۔ جام شہادت نوش کرنے والے کیپٹن کا نام کاشف بتایا گیا ہے جبکہ حوالدار تنویر اور ڈرائیور خادم شدید زخمی ہو گئے، جنہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق ایک الگ واقعہ میں شمالی وزیرستان میں فوج نے خفیہ اطلاعات پر بویا کے علاقے میں آپریشن کر کے ایک دہشت گرد کو ہلاک کر دیا جبکہ علاقے سے دھماکہ خیز مواد کی کھیپ برآمد کی گئی۔