'Will the China-Russia relationship hold? Understanding contradictions and convergence'

لندن: لندن: دی ڈیموکریسی فورم (ٹی ڈی ایف) کے زیر اہتمام ”کیا چین روس تعلقات برقرار رہیں گے؟ مفاہمت ، تضادات اور ہم آہنگی “ کے عنوان سے 25اگست بروز بدھ ایک ویبنار منعقد کیا جا رہا ہے جسے یو کے کے وقت کے مطابق 2تا4سہ پہر اور ہندوستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے چھ تا رات ساڑھے آٹھ بجے فیس بک ، یو ٹیوب،ٹیوٹر اور ڈیموکریٹک فورم پر لائیو دیکھا اور سنا جا سکتا ہے۔

ویبنار کی صدارت مصنف اور سابق بی بی سی ایشیا نمائندے ہمفری ہاکسلی کریں گے۔ جبکہ پینلسٹ میں ایس اے آئی ایس یورپ میں معروف پروفیسر ولسن ای شمت ، پروفیسر سرگی راڈ چینکو، ڈاکٹر مارسین کزمرسکی یونیورسٹی آف گلاسگو میں ایکسورٹی اسٹڈیز ( وسطی اور مشرقی یوروپین اسٹڈیز) لیکچرر، ڈاکٹر نتاشا کہرٹ کنگز کالج لندن میں انٹرنیشنل پیس اینڈ سیکورٹی ڈپارٹمنٹ آف وار میں لیکچرر، ڈاکٹر ماریہ شگینہ زیورچ یونیورسٹی میں سینٹر فار ایسٹرن یوروپین اسٹڈیز کی سی ای ای ایس پوسٹ ڈاکٹرل فیلواور ڈاکٹر رومیر سینیر فیلو اینڈ ڈائریکٹر رشیا اینڈ یوریشیا پروگرام ۔ممبر پارلیمنٹ اور ٹی ڈی ایف سربراہ بیری گارڈینر اختتامی کلمات ادا کریں گے۔