ماسکو: (اے یو ایس ) مختلف ملکوں کے شہری افغانستان سے انخلا کے لیے روسی طیارے میں سوار ہو رہے ہیں۔مختلف ملکوں کے شہری افغانستان سے انخلا کے لیے روسی طیارے میں سوار ہو رہے ہیں۔روس نے کہا ہے کہ اس نے صدر ولادمیر پوتین کے حکم پر بدھ کو چار روسی طیارے کابل سے 500 سے زیادہ روسی اور دیگر ممالک کے شہریوں کو نکال لائے ۔
خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق روسی وزارتِ خارجہ کا کہنا ہے کہ بدھ کو افغانستان سے روسی باشندوں کے علاوہ بیلاروس، کرغزستان، تاجکستان، ازبکستان اور یوکرین کے شہریوں کو بھی منتقل کیا گیا ہے۔روسی وزارتِ خارجہ کے مطابق صدر ولادی میر پوٹن نے افغانستان سے شہریوں کے انخلا کا حکم دیا تھا اور اس مقصد کے لیے چار فوجی طیارے شہریوں کے انخلا کے عمل میں حصہ لے رہے ہیں۔
روسی پروازوں کی شمولیت افغانستان کے تئیں روس کے موقف میں تبدیلی کی مظہر ہے۔اس سے قبل روسی سفیر متعین افغانستان طالبان کے اخلاق اور طریقہ کار کی ستائش کر چکے ہیں اور یہ بھی کہہ چکے ہیں کہ طالبان نے، جسےآج بھی روس میں سرکاری سطح پر دہشت پسند تنظیم قرار دیا جاتا ہے،24گھنٹے کے اندر کابل کو سابق حکمرانوں سے زیادہ محفوظ بنا دیا ہے۔
