Afghans with legal documents will soon be allowed travel abroad: Taliban

کابل:(اے یو ایس )طالبان نے 100 ممالک کے گروپ کو یقین دہائی کرائی ہے کہ وہ غیر ملکیوں اور ان افغانوں کو جن کے پاس سفری دستاویزات ہیں کو امریکی انخلا کے بعد بھی بلا روک ٹوک سفر کی اجازت دیں گے۔اتوار کو 100ممالک پر مشتمل ممالک کے گروپ کا ایک بیان میں کہنا تھا کہ ‘ہمیں طالبان کی جانب سے یقین دہانی کرادی گئی ہے کہ تمام غیر ملکیوں اور ان افغانوں کو جن کے پاس ہمارے ممالک کی سفری دستاویزات ہوں گی کو بلا روک ٹوک باہر سفر کی اجازت دی جائے گی۔‘

مذکورہ گروپ میں امریکا، جرمنی، برطانیہ اور فرانس شامل ہیں۔بیان میں، جس پر ناٹو اور یورپی یونین کے بھی دستخط ہیں، کہا گیا ہے کہ ’ہم اپنے شہریوں، رہائشیوں، ملازمین، ہمارے ساتھ کام کرنے والے اور ان افغان کو جن کو خطرات کا سامنا ہے کی بلا روک ٹوک افغانستان سے باہر سفر کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔‘گروپ کا کہنا ہے کہ وہ ’متعین‘ افغانوں کو سفری دستاویزات جاری کرتا رہے گا۔خیال رہے بیان پر دستخط کرنے والے ممالک میں چین اور روس شامل نہیں۔