Mahmoud Abbas meets Israeli defence minister and discusses Phelestine - Israel relations

رملہ:(اے یو ایس )فلسطینی تحریک فتح کی مرکزی کمیٹی کے ایک ر±کن حسین الشیخ نے کہا ہے کہ فلسطینی صدر محمود عباس نے اسرائیلی وزیر دفاع بینی گینٹز سے فلسطین۔ اسرائیل تعلقات کے تمام پہلوو¿ں پر تبادلہ خیال کیا ہے۔ دونوں رہ نماو¿ں کے درمیان یہ ملاقات رملہ میں ہوئی۔الشیخ نے ٹویٹرپرکہا کہ محمود عباس نے اتوار کی شام کو رملہ میں بینی گینٹز سے ملاقات کی۔ تاہم انہوں نے اس ملاقات کی مزید تفصیلات بیان نہیں کیں۔ صرف اتنا کہا کہ ملاقات میں فلسطین۔ اسرائیل تعلقات کے تمام پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا۔

دوسری جانب اسرائیلی وزیر دفاع کے دفتر نے بتایا کہ گینٹز نے شتہ شب رملہ میں فلسطینی اتھارٹی کے صدر محمود عباس سے ملاقات کی۔انہوں نے وضاحت کی کہ ملاقات میں دونوں فریقوں کے درمیان سیکورٹی ، سیاسی ، سول اور اقتصادی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ گینٹز نے فلسطینی اتھارٹی کے صدر کو بتایا کہ اسرائیل مغربی کنارے میں فلسطینی اتھارٹی کی معیشت کو فروغ دیںے کے لیے اقدامات پرتیار ہے۔

دونوں فریقوں نے مغربی کنارے اورغزہ کی پٹی میں سلامتی ، اقتصادی اور شہری امور کی تشکیل پر بھی تبادلہ خیال کیا۔قابل ذکر ہے کہ فلسطینی اور اسرائیلی فریقوں کے مابین سیاسی مذاکرات 2014 میں سے معطل ہیں۔ یہ ملاقات 2010 کے بعد فلسطینی اتھارٹی کے صدر کے ساتھ اسرائیلی حکومتی عہدیدار کی پہلی باضابطہ ملاقات ہے۔مئی کے آخر میں امریکی وزیر خارجہ انٹنی بلنکن نے رملہ میں صدر عباس سے ملاقات کے دوران اعلان کیا تھا کہ واشنگٹن باہمی احترام کی بنیاد پر فلسطینی اتھارٹی اور فلسطینی عوام کے ساتھ تعلقات کی بحالی میں دلچسپی رکھتا ہے۔ انہوں نے القدس میں امریکی قونصل خانہ دوبارہ کھولنے کے عمل کو آگے بڑھانے پربھی بات چیت کی۔