UAE crown prince discusses bilateral ties with Erdogan

ابوظہبی:(اے یو ایس)متحدہ عرب امارات کی ریاست ابو ظہبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زاید النہیان کا ترک صدر رجب طیب اردوغان سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا۔ دونوں رہنماﺅں نے دو طرفہ تعلقات پر بات کی۔اماراتی سرکاری خبر رساں ایجنسی وام کے مطابق دونوں رہنماﺅں نے ٹیلی فونک گفتگو کے دوران ترکی اور امارات کے مشترکہ مفادات اور دونوں ممالک کی عوام کی بہتری کے لئے ان تعلقات کو نئی جہت دینے پر بات چیت کی۔

دونوں رہنماﺅں نے بین الاقوامی اور علاقائی امور پر بھی گفتگو کی۔ اس سے قبل گذشتہ ہفتے کے دوران طیب اردوغان اور ایک سینیر اماراتی عہدیدار کے درمیان ملاقات ہوئی تھی۔طیب ایردوآن نے ایک بیان میں بتایا تھا کہ 19 اگست کو امارات کے مشیر قومی سلامتی شیخ طحنون بن زاید سے معاشی تعاون پر بات چیت کی۔ترکی اور خلیجی ممالک کے درمیان تعلقات گزشتہ کچھ عرصے کے دوران کافی کشیدگی کا شکار تھے۔ خلیجی ممالک نے ترکی کو لیبیا میں مداخلت اور بحیرہ روم میں زمین کی ملکیت پر تنازعے کے حوالے سے تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔