واشنگٹن :امریکی محکمہ خزانہ نے امریکی حکومت اور اس کے ساتھی شراکت داروں کو افغانستان کے لیے انسانی امداد جاری رکھنے کے لیے لائسنس جاری کیا ہے۔ محکمہ خزانہ کی جانب سے 29 اگست کو جاری کردہ خصوصی لائسنس امریکی حکومت اور اس کے ٹھیکیداروں کو افغانستان میں طالبان پر امریکی پابندیاں عائد ہونے کے باوجود لوگوں کو انسانی امداد فراہم کرنے کا حق دیتا ہے۔
اس میں خوراک اور ادویات وغیرہ کی ترسیل شامل ہے۔یہ لائسنس یکم مارچ 2022 کو ختم ہو جائے گا۔امریکہ کو خدشہ ہے کہ طالبان کے قبضے کے بعد افغانستان میں انسانی بحران بڑھ سکتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ لائسنس جاری کیا گیا۔ اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ امداد طالبان جنگجوں اور حکام تک نہ پہنچے۔
