Sports Minister and Education Minister launch nation-wide quiz on sports and fitness

نئی دہلی: وزیر کھیل انوراگ ٹھاکر اور انسانی وسائل کی ترقی کے وزیر دھرمیندر پردھان نے بدھ کو فٹنس اور کھیلوں پردی فٹ انڈیا کوئز کا آغاز کیا۔ یہ ملک گیر کوئز سکول کے بچوں میں فٹنس اور کھیلوں کے بارے میں آگاہی پیدا کرنے کے لیے شروع کیا گیا ہے۔ اس کے ذریعے وہ اپنے اسکولوں کے لیے تین کروڑ سے زائد نقد انعامات جیت سکتے ہیں۔

ٹھاکر نے کہا کہ جسمانی تندرستی کے ساتھ ذہنی تندرستی بھی اتنی ہی اہم ہے۔فٹ انڈیا کوئز آپ کو ذہنی طور پر آگاہ کرے گا اور ابتدائی عمر سے ہی کھیلوں کے بارے میں آپ کے علم میں اضافہ کرے گا۔ ٹوکیو اولمپکس میں گولڈ میڈلسٹ جیولن تھرو نیرج چوپڑہ اور کانسی کا تمغہ جیتنے والی بیڈمنٹن کھلاڑی پی وی سندھو نے بھی ایونٹ میں آن لائن شرکت کی۔

کوئز میں حصہ لینے کے لیے سکولوں کو یکم سے 30 ستمبر تک فٹ انڈیا کی ویب سائٹ پر دیے گئے لنک پر رجسٹر کرنا ہوگا اور اپنے ان طلبہ کے نام بتانے ہوں گے جنہوں نے اکتوبر کے آخر میں منعقد ہونے والے ابتدائی راو¿نڈ میں حصہ لیا ہے۔ ابتدائی راو¿نڈ جیتنے والوںکا انعقاد دسمبر میں ہوگا۔ میں ریاستی سطح پر کھیلیں گے اور جنوری فروری میں قومی سطح پر شرکت کریںگے۔