Al qaeda will not be allowed to use Afghan soil : says Taliban

کابل: ( اے یو ایس)افغانستان پر اپنی حکومت قائم کرنے والے طالبان کے ترجمان سہیل شاہین کا کہنا ہے کہ افغان دارالحکومت کابل میں مظاہرے انتظامیہ کی اجازت سے مشروط ہوں گے۔یہ بات طالبان کے ترجمان سہیل شاہین نے جاری کیے گئے ایک بیان میں کہی ہے۔ترجمان طالبان سہیل شاہین کا یہ بھی کہنا ہے کہ مظاہرین کو احتجاج کے لیے انتظامیہ سے اجازت لینا لازمی ہوگا نیز پہلے یہ بھی بتانا ضروری ہو گا کہ وہ کس جگہ احتجاج کرنا چاہتے ہیں۔

واضح ہو کہ منگل کے روز طالبان نے کابل میں پاکستانی سفارت خانے کے باہر کیے جانے والے احتجاج کے دوران مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے فائرنگ کی تھی اور کئی افغان صحافیوں کو گرفتار کر لیا تھا۔ گرفتار کیے گئے صحافیوں میں سے ایک نے جسے بعد میں رہا کر دیا گیا تھا اے پی خبررساں ایجنسی کو بتایا تھا کہ طالبان نے اسے سزا دی تھی اور اس سے کہا تھا کہ وہ فرش پر ناک رگڑ ے اور احتجاج کی خبر نگاری کرنے پر معافی مانگے۔