Taliban lying , France will not have any relationship with them: French foreign minister

پیرس:(اے یو ایس )فرانسیسی وزیر خارجہ جین یویس لی ڈریان نے قطر روانگی سے قبل کہا کہ طالبان جھوٹ بول رہے ہیں اور فرانس کا ان کی نئی حکومت سے کوئی تعلق نہیں ہوگا۔افغانستان سے مزید لوگوں کو واپس لانے کے لیے اتوار کو قطر میں مذاکرات ہونے ہیں اور فرانس اس میں حصہ لے رہا ہے۔

فرانسیسی وزیر خارجہ نے فرانس 5 ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ’طالبان نے کہا کہ وہ کچھ غیر ملکیوں اور افغانیوں کو اپنی مرضی سے ملک چھوڑنے دیں گے اور یہ بھی کہا کہ وہ ایک جامع حکومت بنائیں گے۔ لیکن وہ جھوٹ بول رہے تھے۔‘ان کا کہنا تھا کہ ’فرانس اس حکومت کو تسلیم نہیں کرے گا اور اس کا طالبان حکومت کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ہوگا۔ ہم طالبان سے اقدامات چاہتے ہیں۔ انھیں کچھ مالی مدد اور بین الاقوامی تعلقات کی ضرورت ہوگی۔ لیکن یہ ان کے اقدامات پر منحصر ہے۔‘

فرانس نے افغانستان سے تقریباً 3000 افراد کو نکالا ہے اور اس سلسلے میں اس نے طالبان سے مذاکرات کیے تھے۔دوحہ روانگی سے قبل انھوں نے کہا کہ اب بھی کچھ فرانسیسی شہری اور فرانس سے منسلک رہنے والے چند سو افغانی افغانستان میں موجود ہیں۔